Wednesday 25 July 2012

ایفی ڈرین کیس میں اے این ایف کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش



اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کیس میں اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں میں پیش کردی ہے جس میں کئی انکشافات سامنے آئے ہیں.
منگل کو پیش کی گئی رپورٹ میں اے این ایف نے عدالت عظمی کو بتایا کہ وہ سابق سیکرٹری نارکوٹکس اور موجود آئی جی موٹر وے پولیس ظفر عباس لک ،وزیر اعظم ہاؤس کے چیف سیکورٹی آفیسر اور پانچ فارماسوٹیکل کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرنے جارہی ہے.کہا جارہا ہے کہ ان میں سے ایک فارماسوٹیکل کمپنی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے ہے جس نے مبینہ طور پر ایفی ڈرین کا غلط کوٹہ حاصل کیا.تاہم حنیف عباسی نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور انھوں نے اے این ایف کے خلاف پہلے ہی لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے.اے این ایف نے اپنی رپورٹ میں عدالت عظمی سے استدعاء کی ہے کہ مخدوم شہاب الدین اور علی موسی گیلانی سمیت سکینڈل میں ملوث دیگر بااثر افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں.

No comments:

Post a Comment