Wednesday 18 July 2012

کترینہ کیف نے بنایا اپنی سالگرہ کے دن میڈیا کو بے وقوف !!!


لگتا ہے کہ اب بالی ووڈ کیٹ کترینہ کیف جان گئی ہیں کہ میڈیا کی غیر ضروری توجہ سے جان چھڑا کر کس طرح اپنی پرائیویسی کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے.
یہی کیا انھوں نے 16 جولائی کو اپنی سالگرہ کے دن ،کہ جس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ مصرورفیات کے باعث وہ اپنا جنم دن بھرپور انداز میں نہیں منا سکیں گی.لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ کیٹ کام کا بہانہ بنا کر کمال ہوشیاری سے میڈیا کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو گئیں.حقیقت یہ ہے کہ کترینہ نے اپنی سالگرہ منائی بھی خوب اور وہ بھی اپنے لور سلمان خان کے ساتھ انھین کے گھر میں.

جی ہاں! سولہ  جولائی کو جب کترینہ کے گھر کے باہر میڈیا پرسنز کا ایک ہچوم جمع تھا تو اداکارہ خصوصی پوز دینے کے بعد ان سے کام کا بہانہ بنا کر چلتی بنیں.انھوں نے خاص طور پر میڈیا سے کہا کہ ان کا پیچھا نہ کیا جائے.اصل میں خوبرو اداکارہ نہیں چاہتی تھیں کہ کوئی ان کو سلمان خان کے گھر جاتا ہوا دیکھے.ذرائع نے بتایا ہے کہ سلمان خان نے کترینہ کے لیے گھر پر ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں ان کے خاندان کے افراد اور چند ایک دوستوں کے علاوہ اور کوئی مدعو نہ تھا.

No comments:

Post a Comment