Friday 6 July 2012

عدالتی حکم پر ینگ ڈاکٹرز ایمرجینسی میں کام کرنے پر رضامند ،او پی ڈیز میں ہڑتال جاری رہے گی


ينگ ڈاکٹرز ايسو سي ايشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں فوري طور پر ايمرجنسي کيلئے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم  او پي ڈيز اور ان ڈور ميں ہڑتال جاري رہے گي.
ترجمان ينگ ڈاکٹرز ايسو سي ايشن ڈاکٹر ناصر عباس کا کہنا ہے کہ وائی ڈی اے  سروس اسٹرکچر کے مطالبے سے دستبردار نہيں ہوئی ، عدالت پر اعتبار ہے، پنجاب حکومت پر نہيں.انہوں نے کہا کہ فوري طور پر ايمرجنسي کيلئے ہڑتال ختم کررہے ہيں تاہم  او پي ڈيز اور ان ڈور ميں ہڑتال بدستور جاري رہے گي. ڈاکٹر ناصر عباس نے کہا ہے کہ عدالت نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے ساتھ زيادتي ہورہي ہے، اگر ڈاکٹرز کو گرفتار اور تشدد نہ کيا جاتا تو ايک بھي جان ضائع نہيں ہوتي.

No comments:

Post a Comment