Tuesday 10 July 2012

راجہ پرویز اشرف کی وزیر اعظم بنتے ہی دماد پر نوازشیں،پی ایم سیکریٹریٹ میں اہم ذمہ داری دے دی


وزیر اعظم پراجہ پرویز اشرف نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالتے ہی اپنے عزیر واقارب پر نوازشات کی بارشیں شروع کردی ہیں.وزیر اعظم بنتے ہی انھوں نے اپنے دماد راجہ عظیم کو گریڈ 20 سے ترقی دے کر وزیر اعظم ہاؤس میں ایڈیشنل سیکرٹری انٹرافئیرز لگا دیا.

غالبا یہ سول سروس کی تاریخ کا پہلا اور انوکھا واقعہ ہو گا کہ جب کوئی سرکاری افسر محض سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر صرف اڑھائی سالوں میں گریڈ 18 سے ترقی پاکر گریڈ 21 پر پہنچ گیا ہو.

ایسی بے نظیر مثال وزیر اعظم کے دماد کے معاملے میں دیکھنے میں آئی جو چند سال قبل انکم ٹیکس گروپ میں گریڈ 18 کے ملازم تھے.انکم ٹیکس گروپ سے راجہ عظیم کو پی بی ایس 20 میں ترقی دے کر اولڈ ایج بینیفٹ میں بھیجا گیا.اس کے بعد جوں ہی ان کے سسر وزیر اعظم بنے تو نہ صرف یہ، کہ راجہ عظیم کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی،بلکہ انھیں وزیر اعظم ہاؤس میں ایڈیشنل  سیکرٹری انٹرنل افئیرز کی اہم ذمہ داری بھی سونپ دی گئی.

No comments:

Post a Comment