Thursday 12 July 2012

ٹام کروز اور کیٹی ہولمز میں طلاق کا معاہدہ جلد ہونے کی وجہ سامنے آگئی


حال ہی میں ایک دوسرے سے الگ ہونے والے ٹام کروز اور کیٹی ہولمز کے درمیان طلاق کا معاہدہ جلد ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹام کروز نے چرچ آف سائنٹالوجی  کے دباؤ پر طلاق کے معاملات کو جلد سمیٹ دیا.
چرچ راہنماء ڈیوڈ مسکیوج نے ٹام پر زور دیا تھا کہ وہ طلاق کے معلات کو جلد نمٹائیں تاکہ  چرچ سے متعلق منفی خبروں کو روکا جا سکے.ٹام کروز اور کیٹی کے وکیل سٹیون حسن کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت  کیٹی کو سُوری کا مسلک اس شرط پر  تبدیل کرنے کی اجازت دی گئی، کہ وہ سائنٹالوجی کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گی.تاہم وکیل کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہےکہ کیٹی کو یہ معاہدہ قبول کرنے پر مستقبل میں پچھتاوے کا سامنا کرنا پڑے.

No comments:

Post a Comment