Wednesday 11 July 2012

میرا ڈونا اماراتی کلب الوسل کی کوچنگ سے برطرف


ارجنٹائین فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کو اماراتی کلب الوسل کی کوچنگ سے برطرف کردیاگیا ہے.

الوسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کوچ کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا.الوسل کی گزشتہ سیزن میں ناکامی کےبعد میرا ڈونا کو ہائیر کرنے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے استعفی دے دیا تھا. نیے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے میرا ڈونا کے ساتھ ساتھ ان کے ٹیکنیکل سٹاف کو بھی ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے.میراڈونا نے گزشتہ سال مئی کے مہینے میں اس وقت الوسل کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں جب انھیں ارجنٹائین کی قومی ٹیم کی کوچنگ سے ہاتھ دھونا پڑے تھے.

No comments:

Post a Comment