Tuesday 3 July 2012

لاہور ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کو طلب کرلیا



لاہورہائيکورٹ نے مریضوں کا علاج نہ کرنے کے حوالے سے  ڈاکٹروں کے خلاف درخواستوں پر ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کو چھ جولائی کوطلب کر لیا ہے.
لاہور ہائی کورٹ میں ڈاکٹروں کےخلاف درخوستوں کی سماعت جسٹس اعجاز الحسن نے کی. دوران سماعت جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ان کے حلف کی خلاف ورزی ہے.تاہم جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر قوم کے بچے ہیں ان سے بہتر سلوک ہوناچاہے.بعد ازاں عدالت نے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ سيکريٹري صحت پنجاب،پي ايم ڈي سي ،پي ايم اے اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاري کر کے سماعت چھ جولائی تک ملتوی کردی .

No comments:

Post a Comment