Thursday 19 July 2012

دہشت گردی کا خطرہ ، پولیس کالج سہالہ کی سیکورٹی سخت کردی گئی


ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس کالج سہالہ کی سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے.
 

ذرائع کے مطابق لاہور میں جیل پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد خفیہ اداروں نے اطلاع دی تھی کہ پولیس کالج سہالہ دہشت گردوں کا اگلا ہدف بن سکتا ہے.اطلاعات کے بعد اب پولیس ٹریننگ کالج کی سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ زیر تربیت اہلکاروں کے کالج سے باہر جانے پر بھی پابندی لگا دی گئ ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں واقع دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارد گرد بھی  سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے..

No comments:

Post a Comment