Wednesday 11 July 2012

نومبر اور دسمبر میں سی این جی سٹیشنز مکمل بند رکھنے کا فیصلہ


وزارت پیٹرولیم نے گیس کی کمی کے باعث نومبر اور دسمبر کے مہینوں میںسی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

وزارت پیٹرولیئم کا موقف ہے کہ گیس کے زبردست شارٹ فال کے باعث سردیوں میں یا تو گھریلو صارفین کو گیس دی جاسکے گی یا پھر سی این جی سٹیشنز کو سپلائی فراہم ہو سکے گی.وزارت کے مطابق مجبوری کے باعث سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی دو ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا.اگر چہ سی این جی سٹیشن مالکان کی جانب سے فیصلے کے خلاف زبردست مزاحمت متوقع ہے تاہم وزیر پیٹرولیئم ڈاکٹر عاصم حسین کسی صورت اپنے فیصلے میں لچک کے لیے تیار نہیں ہیں.ان کا کہنا ہے گھریلو صارفین کو سپلائی بند نہیں کر سکتے اس لیے حکومت کے پاس کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے.

No comments:

Post a Comment