Thursday 19 July 2012

یورپی یونین کو عام انتخابات مانیٹر کرنے کی پیشکش


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یورپی یونین کو پیشکش کی ہے کہ عام انتخابات کے دوران انتخابی عمل کا جائزہ لینے کے لیے وہ اپنے مبصرین  پاکستان بیجھے.
اسلام آباد میں یورپی یونین کے آٹھ رکنی پارلیمانی مشن نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا جسے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس شاکر اللہ  جان نے بریفنگ دی.قائم مقام چیف الیکشن کمشنر  نے مشن کو بتایا کہ کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کی تیاری تکمیل کے آخری مراح میں ہے جس کے تحت آٹھ کروڑ چالیس لاکھ ،تیس ہزار ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے.انھوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں ایک کروڑ اٹھاون لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج ہوا جو گزشتہ انتخاب کے بعد اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچے ہیں.جسٹس شاکراللہ نےمشن کو بتایا کہ منصفانہ ،صاف اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے تاہم امن و امان  کی مکمل ذمہ دار حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں.قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے مشن کو آج ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے جائزے کی دعوت بھی دی.

No comments:

Post a Comment