Tuesday 3 July 2012

حکومت کا پھر کرائے کے بجلی گھر قوم پر مسلط کرنے کا منصوبہ


وفاقی حکومت نے بجلی  بحران سے نکلنے کے لیے ایک بار پھر کرائے کے بجلی گھروں کی طرف دیکھنا شروع کردیا ہے.

وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق ترک پاور کمپنی کی جانب سے عالمی عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے کے بعد حکومت ایک بار پھر رینٹل پاور کمپنیوں سے مذکرات کے لیے پر تول رہی ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ  کرائے کے بجلی گھروں کے ذریعے چار سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے اجازت لی جائےگی. ذرائع نے بتایا  اگر عدالت عظمی نے رینٹل پاور کمپنیوں سے دوبارہ بات چیت کی اجازت دے دی تو ٹیرف اور دیگر معاملات نیے سرے سے طے کیے جائیں گے.

No comments:

Post a Comment