Thursday 19 July 2012

این آئی سی ایل کیس میں سرکاری رقم کی ریکوری میں سستی پر سپریم کورٹ برہم


سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے سرکاری رقم کی ریکوری میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا ہے.
 

عدالت عظمی مں این آئی سی ایل کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی.دوران سماعت کے دوران چیف چسٹس نے ایف ائی اے کے ڈائریکٹر جنرل فیاض لغاری سے پوچھا کہ سرکاری رقم کی بازیابی میں سستی کیوں کی جارہی ہے؟.چیف جسٹس نے ایف آئی اے حکام کو متنببہ کیا کہ رقم ریکور نہ کی گئ تو کیس نیب کے حوالے کر دیا جائے گا.عدالت میں ایف آئی اے کے لیگل ڈائریکٹر محمد اعظم خان نے بتایا کہ اب تک صرف چار کروڑ اسی لاکھ روپے وصول کیے جاسکے ہیں.انھوں نے بینچ کا بتایا کہ وڑائچ فیملی کے ساتھ چار کروڑ بیس لاکھ کی وصولی کے لیے پانچ سال کا معاہدہ کیا گیا ہے.

No comments:

Post a Comment