Wednesday 18 July 2012

وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی افغانستان میں برطانوی فوجیوں سے ملاقات



برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اپنے دورہ افغانستان کے دوران صوبہ ہلمند میں برٹش فوجیوں سے ملاقات کی ہے.

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے برٹش فوجیوں سے ملاقات کے دوران افغانستان سے انخلاء کے فیصلے کا دفاع کیا ہے. صحافیوں سے بات چیت میں ڈیوڈ کمیرون کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلاء کے لیے قابل عمل اور مناسب طریقہ کار اپنا یا جائے گا.ان کا کہنا تھا کہ اس سال مزید پانچ سو برطانوی فوجی افغانستان سے واپس چلے جائیں گے.انھوں نے کہا کہ ایک پرامن افغانستان مقامی سیکورٹی فورسز کے حوالے کرنے کے لیے مرحلہ وار انخلاء کیا جائے گا.یاد رہے کہ افغانستان میں اس وقت ساڑھے نو ہزار برطانوی فوجی تعینات ہیں جو امریکا کے بعد دوسری بڑی تعداد ہے.برطانوی وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران صدر حامد کرزائی سے بھی ملاقات کریں گے.

 

No comments:

Post a Comment