Monday 2 July 2012

رحمن ملک برطانوی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے میں پھر ناکام


مشیر داخلہ رحمان ملک نے سپریم کورٹ میں اپنا پاکستانی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات پیش کر دیں ہیں  تاہم وہ آج بھی برطانوی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفیکٹ پیش نہیں کر پائے.

اراکین پارلیمنٹ کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سر براہی میں تین رکنی بینچ  نے کی.دوران سماعت رحمن ملک کے وکیل نے ان کا دو ہزار آٹھ میں بنا ہوا پاسپورٹ عدالت کے سامنے پیش کیا.وکیل انور منصور کا کہنا تھا کہ اگر مشیر داخلہ برطانوی شہری ہوتے تو وہ کسی دوسرے پاسپورٹ پر سفر نہ کرتے.اس پر چیف جسٹس نے ان سے رحمن ملک کی برطانوی شہریت چھوڑنے کا تصدیق شدہ سرٹیفیکیٹ طلب کیا جو انور منصور پیش کرنے میں ناکام رہے.عدالت میں درخواست گزار وحید انجم کی جانب سے ایم پی اے طارق الوانہ کے امریکی شہریت سے متعلق کاغذات پیش کیے گئے جنھیں عدالت نے تصدیق کے لیے ایف آئی کو بھجوادیا.

No comments:

Post a Comment