Tuesday 10 July 2012

توہین عدالت کا ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

قومی اسمبلی سے گزشتہ روز منظور کیا جانے والے توہین عدالت ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چلینج کردیا گیا ہے.

عدالت عظمی میں توہین عدالت قانون کے خلاف آئینی درخواست صدیق خان بلوچ ایڈووکیٹ نے دائر کی .درخواست ميں کہاگيا ہے کہ نئي قانون سازي امتيازي ہے اور يہ برابری کے اصولوں کے بھي خلاف ہے.درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ توہین عدالت قانون میں ترمیم  کا مقصد،عدليہ کي آزادي کو کم کرنا ہے.درخواست میں عدالت عظمی سے کہا گیا ہے کہ وہ  آئین کے آرٹيکل 8 کے تحت توہین عدالت قانون کو کالعدم قرار دے.

No comments:

Post a Comment