Friday 6 July 2012

وفاقی حکومت نے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی این سی ایچ ڈی کو بحال کردیا


صوبوں کی جانب سے انکار کے بعد  وفاقي حکومت نے قومي کميشن برائے انساني ترقي(اين سي ايچ ڈي)کو بحال کر ديا ہے
. اسلام آباد ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے اين سي ايچ ڈي کي چيرپرسن نفيسہ شاہ نے کہا کہ اصولي طور پر يہ پروگرام صوبوں کو لينا چاہيے تھا ليکن انہوں نے اسے لينے سے انکار کرديا.نفيسہ شاہ نے بتايا کہ    اورملک ميں چھ ہزار دو سو خواندگي مراکز قائم کر ديئے گئے ہيں ، اس وقت پاکستان ميں خواندگي کي شرح 58 فيصد ہے جسے 2015 تک 86 فيصد تک لايا جائيگا. اگر حکومت پروگرام کو فنڈز فراہم کرے تو کميشن 40 ہزار خواندگي مراکز کھول کر شرح خواندگي ميں سالانہ 2.82 فيصد اضافہ کر سکتا ہے. نفيسہ شاہ نے کہا کہ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ اين سي ايچ ڈي پروگرام کو مستقل کيا جائے،ملازمين کا سروس اسٹرکچر ريگولر کيا جائے اور اساتذہ کي تنخواہوں ميں اضافہ کيا جائے.

No comments:

Post a Comment