Monday 2 July 2012

پرویز مشرف نے پھر مارشل لاء کا امکان ظاہر کردیا



سابق فوجی حکمران جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کی موجود ہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مارشل لاء کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا.

امریکی ریاست کلوریڈا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے.انھوں نے کہا کہ لوگ ایک دفعہ پھر ملک بچانے کے لیے فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں.اپنی واپسی کے بارے میں پرویز مشرف نے کہا کہ وہ گرفتاری کے خطرے کے باوجود اس سال الیکشن سے قبل پاکستان واپس آئیں گے.

No comments:

Post a Comment