Wednesday 25 July 2012

ابھیشک بچن نے دھوم تھری میں شرٹ اتارنے سے انکار کردیا


بالی ووڈ فلم دھوم تھری کے لیے عامر خان تو مختلف نظر آنے کی کوششوں میں  اپنے مسلز بنانے پر خوب محنت کررہے ہیں تاہم ان کے کو-سٹار ابھیشک بچن کا معاملہ ذرا الگ تھلگ ہی ہے.
چھوٹے بچن اس فلم میں ایک پولیس مین کا کردار ادا کررہے ہیں جس کے لیے انھوں نے گزشتہ سیریز میں نظر آنی والی اپنی لُک کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا پے.اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے ابھیشک کا کہنا ہے کہ دھوم ایک خاص قسم کےaudience کے لیے بنائی گئی فلم ہے جس میں وہ اپنے گزشتہ کردار میں تبدیلی کے متحمل نہیں ہو سکتے.عامر خان  دھوم تھری میں ایک نیا کردار ادا کر رہے ہیں ،اس لیے وہ نئی لک کے ساتھ آسکتے ہیں.اداکار نے کہا کہ ان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ کلین شیو یا حیران کن باڈی مسلز کے ساتھ سکرین پر آسکیں اور نہ ہی وہ دھوم تھری میں شرٹ اتارنے کےلیے تیار ہیں.انھوں نے کہا کہ پولیس مین کا کردار ادا کرتے ہوئے اس قسم کی حرکتیں کرنے سے وہ بے وقوف ہی نظر آئیں گے.

No comments:

Post a Comment