Thursday 12 July 2012

جعلی اثاثے ظاہر کرنے والے سیاست دان بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رابطہ کریں،عمران خان کا مشورہ


عمران خان نے اپنے  اثاثوں سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے والے سیاست دانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مالی امداد کے لیے  اپنا نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں درج کرادیں.
کراچی بارکونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے سوال اٹھایا کہ محدود اثاثے ظاہر کرنے والے سیاست دان کس طرح مہنگے  غیر ملکی دورے کر رہے ہیں.تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے جمہوریت کا مطلب تک نہیں جانتے.انھوں نے کہا کہ جمہوریت میں سب سے پہلی چیز احتساب اور شفافیت ہوتی ہے اور یہ راہنماء اپنے آپ سے شروع کرتا ہے.عمران خان نے مغربی ممالک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کوئی بھی شخص اثاثوں،ٹیکس اور ذرائع آمدن کی تفیصل بتائے بغیر یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں لڑسکتا.

No comments:

Post a Comment