Saturday 7 July 2012

سانحہ تربت پر تاثرات بیان کرتے ہوئے ایدھی شدت غم سے گر پڑے


سانحہ تربت سے متعلق اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی شدت غم سے گر پڑے

معروف سماجي کارکن ايدھی سینٹر کے باہر سانحہ تربت میں جاں بحق ہونے والوں کی نمازجنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے .جب صحافیوں نے ان سے سانحہ کے بارے میں استفسار کیا تو ایدھی اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکے اور ان کی آنکھیں نم ہوگئیں. اس دوران انھیں چکر آگئے اور وہ شدت غم سے زمین پر گر پڑے.ايدھي ذرائع کے مطابق  عبدالستار ایدھی کو فوری طبی امداد دی گئی اور اب ان کی حالت بہتر ہے.بیماری سے قبل  عبدالستار ايدھي نے میڈیا کو بتایا کہ سانحہ تربت ميں جاں بحق افراد کے لواحقين نے اب تک ان رابطہ نہيں کيا جس کے بعد انہيں سپرد خاک کرديا جائے گا



No comments:

Post a Comment