Thursday 19 July 2012

صحافیوں اور چینلز کے ذرائع آمدن کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست

سنئیر صحافیوں حامد میر اور انصار عالم نے صحافیوں،اینکر پرسنز اور چینل مالکان کے ذرائع آمدن کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے.
درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئ ہے کہ ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے جو صحافیوں پر لگے الزامات کی انکوائری کرئے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کو میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق بنانے کا ہدف بھی دیا جائے.
سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیق ہونی چاہے کہ حکومت کا خفیہ فنڈ کہاں اور کیوں خرچ کیا جارہا ہے.ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض سے پوچھا جائے کہ اس نے ماضی میں کن صحافیوں کو کتنی رقم ادا کی.حامد میر نے کہا کہ ٹی وی چینلز اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیز سے پوچھا جانا چاہے کہ ان کا ذرائع آمدن کیا ہے.اپنے اوپر لگے الزامات سے متعلق ایک سوال پر حامد میر نے کہا کہ تحقیقات کے بعد سب کچھ واضح ہو جائے گا.

No comments:

Post a Comment