Wednesday 25 July 2012

بالی ووڈ کے تین بڑے خانز نے فلم سازوں کی مشکل آسان کر دی

شاہ رخ خان ،عامر خان اور سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد سٹارز نے فلم سازوں کی مشکل آسان کرتے ہوئے پرسنل سٹاف کو ادائیگی خود کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے.
بھارتی حکومت کی جانب سے 12 فیصد سے زائد سروس ٹیکس کے نفاذ کے بعد فلم سازوں نے سٹار اداکاروں کو قائل کیا کہ وہ اپنے ڈرائیورز ،میک اپ آرٹسٹس سمیت دیگر پرسنل سٹاف کو ادائیگیاں خود کریں.
نئی شرائط کے مطابق اب پروڈیوسرز سٹارز کو جو رقم ادا کریں گے ان میں ایک مخصوص حصہ ان کے  پرسنل سٹاف کے لیے بھی ہوگا.اس مقصد کے لیے اب  اداکاروں یا  براہ راست ان کے سٹاف کو الگ سے کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی.یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بڑے سٹارز جہاں خود کروڑوں روپے معاوضہ لیتے ہیں وہی ان کے پرسنل سٹاف کا یومیہ خرچہ بھی ہزاروں روپے ہے.شاہ رخ خان کے ذاتی سٹاف کا روزانہ خرچ چالیس ہزار جب کہ پریانکا چوپڑا کے سٹاف کو پروڈیوسرز 75 ہزار روپے تک یومیہ ادا کرتےہیں.فلم ساز مکیش بھٹ کا کہنا ہے کہ سٹارز کی طرح اب ان کے ڈرائیورز ،میک اپ آرٹسٹس  اور ہئیر ڈریسرز سمیت دیگر سٹاف نے بھی معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کررکھاہے.مکیش بھٹ کے مطابق بعض اوقات صرف ڈرائیورز اور سپورٹس بوائے بیس ہزار روپے یومیہ تک مانگ لیتے ہیں. تین بڑے خانز کی طرح جن دیگر سٹارز نے اپنے سٹاف کو خود ادائیگی کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ان میں اجے دیوگن،اکشے کمار،ہریتک روشن اور رنبیر کپور کے نام شامل ہیں.

No comments:

Post a Comment