Thursday 12 July 2012

"تارے زمین پر" کے بعد عامر خان ایک اور چائلڈ فلم کی تیاریوں میں مشغول


 یہ تو سب جانتے ہیں کہ عامر خان آجکل اپنی نئی آنیوالی فلم "تلاش" کے سلسلے میں مصروف ہیں لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ مسٹر پرفیکشنسٹ خاموشی سے ایک اور فلم کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں-
 جی ہاں! اطلاعات ہیں کہ عامر خان فلم "تارے زمین پر" کی شاندار کامیابی کے بعد اب ایک اور چائلڈ فلم کی تیاریوں میں مشغول ہیں- کہا جا رہا کے عامر کی اس نئی فلم کی کہانی بہن بھائی کے تعلق کے گرد گھومتی ہے.لیکن سوال یہ ہے کہ بہن بھائی کے کردار نبھائے گا کون؟. درشیل سفاری جنھوں نے "تارے زمین پر" میں چائلڈ رول کیا تھا اب اس کردار کے لیے مناسب نہیں لگتے. پھر سوال یہ کہ عامر خان خود بنے گے بھائی، تو کون ہونگی ان کی بہن؟ سامعین کو یاد ہو گا کہ ایشوریا رائے نے فلم جوش میں شاہ رخ کے مقابل بہن کا کردار ادا کیا تھا جو شائقین نے پسند نہیں کیا تھا.دپیکا پڈو کون اپنے لمبے قد کی وجہ سے اس کردار کے لیے موزوں نہں ہونگی.باقی رہ گئیں کرینہ کپور،کترینہ کیف،رانی مکھر جی اور ودیا بالن ،تواب دیکھنا یہ ہے کہ ان میں سے کون سی  حسینہ مسٹر پروفیکشنسٹ کی بہن بننے پر آمادہ ہوتی ہے.

No comments:

Post a Comment