Wednesday 18 July 2012

بالی ووڈ کیٹ کترینہ کیف اب بنیں گی جاسوس....


"ایک تھا ٹائیگر" میں سلمان خان کی جانب سے جاسوس کا کردار ادا کرنے کےبعد اب ان کی لوو لیڈی کترینہ کیف بھی اسی قسم کا رول ادا کرنے کے لیے تیار ہیں.
بالی ووڈ ذرائع کے مطابق  ڈائریکٹر کیٹن میتھا آج کل شہزادی نور حیات خان کی زندگی پر ایک فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں توقع ہے کہ لیڈنگ رول کے لیے وہ کترینہ کیف کا انتخاب کریں گے.
نورحیات خان ٹیپو سلطان کے پوتے کی بیٹی تھیں جنھوں نے دوسری جنگ عظیم میں اتحادیوں کے لیے جاسوسی کے فرائض سرانجام دیے تھے. ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کیٹ کترینہ اپنی برٹس انڈین اوریجن کی وجہ سے نور حیات خان کا کردار ذیادہ بہتر طور پر کر سکیں گی.دوسری جانب خود فلم ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ انھوں نے ابھی تک فلم کے مخلتف کرداروں کے لیے نام فائنل نہیں کیے.ان کا کہنا تھا کہ سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد ہی کاسٹنگ کا مرحلہ شروع ہوگا.

No comments:

Post a Comment