Friday 13 July 2012

ڈرون حملوں پر پاک امریکا سمجھوتے کا امکان معدوم ہوگیا


پاکستان کی جانب سے تمام تر کوششوں کے باوجود ڈرون حملوں پر پاک امریکا سمجھوتے کا امکان معدوم ہوگیا ہے.
 

ایک اعلی حکومتی عہدے دار کے مطابق امریکا کی جانب سے ڈرون حملے رکوانا ابھی بھی پاکستانی مذاکرات کاروں کی اولین ترجیح ہے تاہم اب اس پر کوئی سمھوتہ طے پاجانا بہت دور کی بات لگتی ہے.عہدے دار کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود پاکستان اس معاملے پر امریکا سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے.عہدے دار نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران امریکا کو ڈرون کے متبادل کے طور پر متعدد آپشنز دیے گئے مگر امریکی حکام اپنے موقف پر ڈٹے رہے.ان کا کہنا تھا کہ متبادل کے طور پر ایف 16 طیاروں کے استعمال کا آپشن بھی امریکی حکام کی جانب سے رد کردیا گیا.

No comments:

Post a Comment