Friday 27 July 2012

انوشکا شرما بھی کترینہ کیف کی گرویدہ ہو گئیں



کترینہ کیف اور انوشکا شرما کا شمار بی ٹاؤن کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے.دونوں ایکٹریس یش راج کی نئی آنے والی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں جہاں ان کے مقابل ہیرو کا کردار کنگ خان ادا کریں گے.جہاں صورت حال ایسی ہو وہاں پیشہ ورانہ رقابت پیدا ہوتے دیر نہیں لگتی اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایکٹریسز ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششوں میں لگ جاتی ہیں.
لیکن انوشکا شرما کا معاملہ ذرا الگ ہی ہے کیونکہ ایک ہی فلم میں کام  کرنے کے باوجود انھوں نے کترینہ کیف کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے سے انکار کردیا.شوبز سے متعلق ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے خوبرو اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کے اور کترینہ کیف کے درمیان جھگڑے کی خبریں میڈیا کی اپنی اختراع ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں.انوشکا کا کہنا تھا کہ وہ تسلیم کرتی ہیں  کہ کترینہ کیف ان سے بڑی اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے سے انھیں اپنا کیریر سنوارنے میں مدد ملے گی.انوشکا نے کترینہ کو صرف بڑی اداکارہ ہی تسلیم نہیں کیا بلکہ انھوں نے کیٹ کی تعریف کے پل ہی باندھ دیے،کہتی ہیں چکنی چمیلی گرل محنتی اداکارہ اور حقیقی سٹار ہیں.

No comments:

Post a Comment