Wednesday 18 July 2012

میاں برادران کے خلاف احتساب عدالت میں تین ریفرنسز دوبارہ کھول گئے


راولپنڈی کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو کی درخواست پر شریف خاندان کے خلاف دائر تین ریفرنسز دوبارہ کھول دیے ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیوروکے  پروسیکیوٹر جنرل کی طرف سے نیب چیف ایڈمرل (ر)فصیح بخاری کے دستخطوں کے ساتھ درخواستیں عدالت میں جمع کرائی گئیں.نیب چئیرمین نے خصوصی کمیٹی کی سفارش پر شریف خاندان کے خلاف  منی لانڈرنگ کے تین کیسز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا.ان کیسز میں شریف فیملی پر 32 ملین ڈالرز کی خردبرد کا الزام لگایا جاتا ہے.دوبارہ کھولے جانے والے ریفرنسز کا تعلق حدیبیہ پیپرملز،اتفاق فاؤنڈریز اور رائیونڈ پیلس سے  ہے.

No comments:

Post a Comment