Tuesday 10 July 2012

مولانا فضل الرحمن کا نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف ملگ گیر احتجاج کا اعلان


جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف 13 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے.
پشاور میں جے یو آئی کی مرکزی شوری کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ ملکی مفاد میں نہیں،اس لیے ان کی جماعت اس کے خلاف ملگ گیر احتجاج کرئے گی.جے یو آئی امیر نے کہا کہ حکومتی فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احجاجی دھرنے دیے جائیں گے.دہری شہریت کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پارلیمنٹ میں بل کی مخالفت کرئے گی.ان کا کہنا تھا کہ دہری شہریت کا معاملہ پیچیدہ ہے تاہم آئین دہری شہریت رکھنے والے کو رکن پارلیمنٹ بننے کی اجازت نہیں دیتا.مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ اگر دہری شہریت کے حامل شخص کو چھوٹ دی جائے تو پھر بھارتی شہریت رکھنے والا بھی رکن پارلیمنٹ بن سکتا ہے.

No comments:

Post a Comment