Sunday 1 July 2012

ہڑتالی ڈاکٹروں کی جگہ پاک فوج کے مسیحا ہسپتالوں میں پہنچ گئے


وزیراعلی شہباز شریف کی درخواست پر پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز کی جگہ  پاک فوج کے ڈاکٹروں نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں.

پاک فوج کے ڈاکٹروں کی آمد کی وجہ سے ہسپتالوں کے او پی ڈیز کھل گئے ہیں اور مریضوں کا علاج معالجہ کیا جارہاہے.اسی دوران راولپنڈی میں 20 خواتین ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال ختم کر کے ڈیوٹی پر واپس آنے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے.اس سے قبل ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت چھ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں.

No comments:

Post a Comment