Monday 2 July 2012

روبرٹو مینسینی نے روبن وین پرسی کی سٹی میں شمولیت کی تردید کردی

مانچسٹر سٹی کے منیجر روبرٹو مینسینی نے وضاحت کی ہے کہ آرسنل کپتان روبن وین پرسی ان کی ٹرانسفر ٹارگٹ لسٹ میں شامل نہیں ہیں.

مینسینی کے اس بیان کے بعد ان تمام افواہوں کا خاتمہ ہوگیاہے جو وین پرسی کے متعلق گرم تھیں.ان کے بارے میں یقینی طور پر کہا جا رہا تھا کہ وہ سٹی کو جوائن کرنے والے ہیں کیونکہ آرسنل کے ساتھ انھوں نے اپنے معاہدے کی تجدید نہیں کی تھی.تاہم جب یہی بات سٹی منیجر سے پوچھی گئی تو انھوں واضح الفاظ میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ روبن وین پرسی آرسنل کے ہی کھلاڑی ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس جو دستیاب چار سٹرائکرز ہیں ،وہ ان کے ساتھ ہی پری سیزن شروع کررہے ہیں اور اتنے کم عرصے میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں.
."

No comments:

Post a Comment