Tuesday 10 July 2012

گوادر میں صاف پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج ،سینٹ میں حکومتی و اپوزیشن ارکان ایک ہوگئے

گوادر میں صاف پانی کی عدم فراہمی پر سینٹ اجلاس سے حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے مشترکہ طور پر احتجاجاً علامتی واک آؤٹ کیا ہے.
سینٹ اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بلوچ سنیٹر میر حاصل بزنجو نے گوادر میں صاف پانی کی عدم فراہمی کا معاملہ اٹھایا.میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ پینے کا صاف پانی دستیاب نہ ہونےکی بنا پر  گوادرسے  لوگ کراچی اور ایران ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ گوادر  میں پانی کا ایک ٹینک اٹھا رہ ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے.اس موقع پر میر حاصل بزنجو نے احتجاجاً علامتی واک آؤٹ کیا.ان کی درخواست پر اپوزیشن کےعلاوہ  حیران کن طور پر پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی علامتی واک آؤٹ میں شامل ہوگئے.یوں ایوان بالا میں اتحاد و یکتجہتی کا وہ نادر مظاہرo دیکھنے میں آیا جس کی مثال خال خال ہی ملتی ہے.

No comments:

Post a Comment