Thursday 19 July 2012

نواز شریف جلد جیل یا جدہ ہونگے ،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا دعوی

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف جلد جیل یا پھر جدہ میں ہونگے کیونکہ ان کے خلاف کرپشن کے کیسز دوبارہ کھل چکے ہیں.
 

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جب صدر مملکت پر تنقید کی جاسکتی ہے تو کسی اور پر کیوں نہیں .وزیر اطلاعات نے الزام لگایا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنے بیٹے کو چار مختلف محکموں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کراتے رہے.انھوں نے سوال اٹھایا کہ فیصل آباد میں ججوں پر جوتے اچھالنے یا صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف ازخود نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا؟ شرجیل میمن نے کہا کہ اپنے آپ کو دانش ور سمجھنے والے نام نہاد اینکر پرسنز ٹی وی پر حکومتی موقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیتے.

No comments:

Post a Comment