Wednesday 4 July 2012

مسلم لیگ ق کی صفوں میں مزید دراڑیں پڑ گئیں

حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی صفوں میں مزید دراڑیں پڑ گئی ہیں اور چوہدری برادران کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے کئی ایک رہنماؤں نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے.
 

پارٹی قیادت سے نالاں ان رانماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ چوہدری شجاعت،چوہدری پرویز الہی اور مشاہد حسین پر مشتمل ٹرائیکا نے پارٹی پر قبضہ جما لیا ہے.ناراض راہنماؤں کا خیال ہے کہ پارٹی کے کسی فیصلے میں کارکنوں سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی جارہی. ق لیگ کے بیشتر راہنماؤں کا کہناہے کہ تین افراد پر مشتمل گینگ نے پارٹی کو ذاتی جاگیر بنا لیا ہے.ق لیگ کے لائرز ونگ کے صدر عظیم خان نے مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف میں جانے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں.عظیم خان کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد کا فیصلہ چوہدری برادارن اور مشاہد حسین سید نے اپنے ذاتی مفاد کےلیے کیا.

No comments:

Post a Comment