پاک فوج نے امریکی فوجی ٹرینرز کی پاکستان واپسی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے.
آئي ايس پي آر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی ٹرینرز کی پاکستان واپسی کے حوالے سے اطلاعات غلط ہیں.
اس سے قبل ايک غيرملکي خبرايجنسي نے امريکي عہدے دار کے حوالے سے دعوي کيا تھا کہ امريکا نے دس سے بھي کم اہلکاروں کوپشاوربھيجا ہے .بیجھے گئے امریکی فوجي ٹرينر پشاورکے قريب فرنٹيئرکورکے اہلکاروں کودہشت گردوں سے نمٹنے کي تربيت ديں گے. امريکي عہدے دارکے مطابق پاکستان بھيجے گئے ٹرينرزکي تعداد ابھي کم ہے تاہم وقت کيساتھ ان ميں اضافہ ہوگا.یاد رہے کہ سلالہ حملے کے بعد پاکستان نے امريکي ٹرينرز کوواپس بھيج ديا تھا.
No comments:
Post a Comment