ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت ایران کو بیس فیصد یورینیم افزودہ کرنے کا حق حاصل ہے تاہم اس سے ایٹم بم نہیں بنایا جاسکتا.
فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے.احمدی نژاد نے اشارہ دیا کہ اگر عالمی برادری قابل ذکر رعایتیں دے تو ایران بیس فیصد یورینیم افزودہ کرنے سے رک سکتا ہے.دوسری جانب اسرائیل میں امریکی سفیر ڈان شیپرو نے خبردار کیا ہے کہ جوہری معاملے پر ایران سے مذاکرات کی کھڑکی بند ہو سکتی ہے کیونکہ واشنگٹن کو مذاکرات کے دوران ایرانی ایجنڈے کے بارے میں کوئی ابہام نہیںرہا.
No comments:
Post a Comment