Monday 3 September 2012

میچ اور سیریز جیتنے کےلیے آسٹریلیا کو دو سو پینتالیس رنز کا ہدف


پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل  میں آسٹریلیا کو میچ اور سیریز جیتنے کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا ہے

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ اور ابوظہبی ون ڈے کے ہیرو ناصر جمشید نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک سو انتیس رنز کا شاندار اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا۔تاہم بعد میں آنے والے بیٹسمین رنز کی رفتار کو برقرار نہ رکھ سکے اور یکے بعد دیگرے آئوٹ ہوتے ہوگئے۔خاص طور پر شاہد خان آفریدی جنھیں ون ڈائون کی پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا تھا اور مڈل آرڈر بیٹسمین  عمر اکمل توقعات پر پورا نہ اترے اور غیر ضروری شارٹس کھیل کر وکٹیں گنوا بیٹھے جس سے ٹیم دبائو میں آگئی ۔آخری اوورز میں جب تیزی کے ساتھ رنزبنانے کی ضرورت تھی تو مصباح الحق انتالیس گیندوں پر پچیس رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوگئے۔پاکستان کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں سکور بورڈ پر 244 رنز کا ہندسہ ہی سجا سکی اور آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 245 رنز کا ہدف ملا۔پاکستان کی جانب سے محمد حیفط سب سے کامیاب بیٹسمین رہے ۔انھوںنے 78 رنز سکور کیے۔ناصر جمشید 48 ، اسد شفیق اور اظہر علی ستائس ستائس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

No comments:

Post a Comment