Tuesday 13 November 2012

ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ کریس گیل کے نام



ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کی  پہلی گیند پر چھکا تو معمولی بات ہے ،مگر ٹیسٹ میچ کی پہلی گیند کو بھی کوئی کھلاڑی بائونڈری سے باہر پھینک دے گا،ایسا آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا.

مگر اب یہ کارنامہ بھی سر انجام پا گیا ہے اور گیند کو چھ رنز کے لیے بائونڈری کے باہر پہنچانے والے کھلاڑی کوئی اور نہیں،ویسٹ انڈیز کے اوپنر کریس گیل ہیں...جی ہاں کریس گیل نے ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلہ دیش کے خلاف اننگز کی ابتدا کرتے ہوئے پہلی ہی گیند پر چھکا جڑدیا.گیل نے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے بنگلہ دیشی بائولر سہاگ غازی   کا ٹیسٹ کرکٹ میں کیا خوب کیا استقبال ،نہ صرف یہ کہ پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا بلکہ نوجوان بائولر کے ایک اوور میں  اٹھارہ رنز لوٹ لیے . مگر سہاگ غازی   نے بھی ہمت نہ ہاری اور 24 کے انفرادی سکور پر کریس گیل کو ٹھکانے لگا کر حساب برابر کردیا لیکن اس سے قبل کریس گیل ٹیسٹ میچ کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرچکے تھے.

No comments:

Post a Comment