Sunday, 3 June 2012

لیڈی گاگا مقبول ترین گلوکارہ بن گئیں



معروف پاپ سنگر لیڈی گاگا کے سوشل ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مداحوں کی تعداد اڑھائی کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے.

ایک آسٹریلوی نیوز ویب سایٹ سے بات چیت کرتے ہوئے پاپ سنگر نے سوشل ویب سائٹ پر نیا ریکارڈ قائم ہونے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا.لیڈی گاگا کا کہنا تھا کہ اتنی تعداد میں فالورز کو دیکھ کر انہیں لگ رہا ہے کہ وہ دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون ہیں.یہاں یہ بات دلچسبی سے خالی نہ ہوگی کہ ٹوئٹر پر سب سے ذیادہ مقبول نو افراد میں سے سات کا تعلق پاپ موسیقی کی دنیا سے ہے.لیڈی گاگا کے ساتھ اس قطار میں دوسرا نمبر جسٹن بیبر کا ہے جن کے مداحوں کی تعداد دو کروڑ نویے لاکھ ہے.تیسرے نمبر پر کیٹے پیری ہیں،چوتھے پر ریحانہ ،پانچویں پر برٹنی سپئیرز  اور اس کے بعد شکییرا کا نمبر آتا ہے.لیڈی گاگا نے اس سے قبل سب سے پہلے ٹوئٹر پر  دو کروڑ مداحوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے.

Saturday, 2 June 2012

اگلے برس مہنگائی کم ہو جائے گی ،وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا دعوی



وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے دعوی کیا ہے کہ آنے والے سال میں مہنگائی  کی شرح سنگل ڈیجٹ تک لے آئیں گے.
اسلام آباد میں  پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے حفیظ شیخ نے کہا که  گزشتہ روز جو کچھ بجٹ اجلاس میں ہوا اس پر ہر پاکستانی کو دکھ پہنچا ہے.وزیر خزانہ نے کہا کہ بڑی محنت کر کے لوگوں کو اچھا بجٹ دیا ہے اگر ٹیکس ملے گا تو انشااللہ ریلیف  بھی ملے گا۔  ان کا کہنا تھا کہ تین سال سے مہنگائی کے بڑھنے کی رفتار میں کمی آئی ہے، ترقیاتی بجٹ میں بیس فیصد اضافہ کیا ہے. توانائی بحران سے متعلق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ  بجلی کا مسئلہ صرف پیسے دینے سے حل نہیں ہو گا اس میں انتظامی ڈھانچے کا بھی دخل ہے۔

انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ شو میں باپ بیٹے کی جوڑی پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر


 انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ شو میں باپ بیٹے پر مشتمل ایک جوڑی پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ ایک ساتھ کرئے گی. یہ باپ بیٹا ہونگے رشی کپور اور رنبیر کپور جو پہلی بار ایک ساتھ پرفارم کرتے نظر آئیں گے.

تیرواں فلم اکیڈمی  ایوارڈ شو سات جون سے نو جون تک سنگاپور میں منعقد ہوگا اور اس میں رنبیر کپور کے ساتھ ان کے والد رشی کپور بھی مدعو ہیں.باپ کےساتھ پرفارمنس کے بارےمیں جب رنبیر سے پوچھا گیا تو وہ دانستہ جواب گول کر گئے.ان کا کہنا تھا کہ وہ تقریب میں فن کا مظاہرہ کریں گے اوران کے والد بھی وہاں موجود ہونگے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کچھ سرپرائز بھی ہے.رنبیر کپور پہلی بار ایوارڈ شو میں شریک ہورہے ہیں.ان سے جب اس بابت سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وہ سٹیج پر آنے کے لیے پراعتماد نہیں تھے .مگر اب ڈانسر پرابہو دیوا کی مدد سے انھوں نے ڈانس پرخاص طورپر عبور حاصل کر لیا ہے.

جنگلی بلی پریانکا چوپڑا نے ایک اور شیرنی پال لی


بالی ووڈ کی وائلڈ کیٹ پریانکا چوپڑا آج کل خبروں میں کافی ان ہیں ،اس کی ایک وجہ تو ان کی آنے والی فلم "تیری میری کہانی " ہے جس میں ان کے مدمقابل ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں شاہد کپور.
لیکن اب "ڈان " کی جنگلی بلی نے میڈیا کی جو خاص توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے ایک پندرہ سالہ شیرنی پال لی ہے.سنداری نامی شیرنی کو پریانکا  برسا زولوجیکل پارک رانچی سے لے کر آئی ہیں اور  دو لاکھ کے عوض  یہ ان کے پاس ایک سال تک رہے گی.پریانکا کی فطرت سے محبت اور وائلڈ لائف سے متعلق ان کا شوق کوئی نیا نہیں ہے.ایکٹریس نے اس سے قبل بھی ایک مادہ ٹائگر پال رکھی ہے.

خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری ،پانچ شدت پسند ہلاک


خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں.
سرکاری ذرائع کے مطابق بمباری سے شدت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں.ذرائع کے مطابق کوکی خیل میں گزشتہ روز شدت پسندوں کے ساتھ تصادم کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن تیز کردیا ہے
.

بپاشا باسو نے سالگرہ تقریب سے جان ابراہیم کی چھٹی کرا دی



پچیس  مئی، بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر ،پروڈیوسر کرن جوہر کی سالگرہ کا دن ،جسے منانے کے لیے فلمی ستاروں کا ہجوم امڈ آیا.عامر خان ،شاہ رخ خان ،ودیا بالن،سونالی باندرے ،جوہی چاولہ حتی کے پریانکا چوپڑا کون نہیں تھا جو اس محفل کی زینت نہ بنا ہو.اگر کوئی فلمی ستارہ بھارت میں ہوتے ہوئے بھی اس محفل کو رونق بخشنے نہیں آیا تو وہ کوئی اور نہیں جان ابراہیم تھے.

نئے، پرانے ،دوست  اور دشمن سب ہی تو گالا ایونٹ میں شریک تھے تو پھر بھلا جان ابراہیم نے کیوں کیا اسے مس.اڑتی اڑتی خبر اس بابت آئی ہے یہ، کہ تقریب میں بپاشا باسو کی موجودگی جان ابراہیم کی غیر حاضری کا سبب بن گئی.ایک وقت تھا کہ جب دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب تھے مگراب ان کے درمیان میلوں دوریاں آچکی ہیں.جہاں تک تعلق ہے بپاشا باسو کا تو وہ کئی بار کہہ چکی ہیں کہ انہیں اپنے ایکس فرینڈ کا سامنا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے.مگر یہ جان ابراہیم ہیں جو اپنی سابقہ محبوبہ کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں. کیونکہ  اب ان کی دوستی کے چرچے ہیں پریا رنچل کے ساتھ  اور ان سے وہ  شادی کا ارادہ  بھی رکھتے ہیں .کرن جوہر کی سالگرہ کے موقع پر بپاشا تو جان ابراہیم کا سامنا کرنے کے لیے تیار تھیں مگر اب جب ان کے سابقہ دوست  خود ہی کمزور پڑ گئے تو کوئی کیا کرئے!! شاید وہ پہلے کی طرح کہیں اور مصروف تھے اور بپاشا باسو کی قسسمت میں صرف انتظار کرنا ہی تھا.

بلوچستان کے ضلع آواران میں شرپسندوں کی فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے


بلوچستان کے ضلع آواران میں شرپسندوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے پیراملیٹری فورس کے دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں.

ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور پھر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.فائرنگ کی زد میں آکر پیراملیٹری فورس کے دو جوان شہید ہو گئے.دوسری طرف کوئٹہ کے علاقے سہراب روڈ پر نامعلوم مسلح افرادنے ایک رکشے پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا.