Friday, 1 June 2012

امریکی محکمہ دفاع نے کولیشن سپورٹ فنڈ سے متعلق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے دعوی کی تردید کردی



امریکی محکمہ دفاع نے کولیشن سپورٹ فنڈ سے متعلق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے دعوی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ دو ہزار دو سے اب تک پاکستان کے لیے 8.8 ارب ڈالرمنظور کیے گئے ہیں.

محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ وزیر خزانہ کے دعوی کو زیر بحث نہیں لانا چاہتے تاہم پاکستان کے لیے 8.8 ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں منظور کی گئ ہیں.ان کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو آخری مرتبہ 633 ملین ڈالر دسمبر دو ہزار دس میں ادا کیے گئے.واضح رہے کہ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بجٹ تقریر کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو امریکا نے 1.2 ارب ڈالر ابھی تک ادا نہیں کیے جو وہ دہشت گردی کے خلاف  جنگ میں پہلے ہی خرچ کر چکا ہے.

اٹھارہ کروڑ کے ملک میں صرف تیس لاکھ ٹیکس دھندگان،سیلز ٹیکس تو صر ف ایک لاکھ دیتے ہیں،بجٹ تقریر میں انکشاف


اٹھارہ کروڑ  کی آبادی رکھنے والے ملک پاکستان میں صرف تیس لاکھ  افراد ہی ایسے ہیں جو باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتےہیں.

مالی سال دو ہزار بارہ ،گیارہ کی بجٹ تقریر کے مسودے کے مطابق جی ڈی پی میںٹیکسوں کے ذریعے حاصل آمدنی کی شرح صرف 9.6 فیصد ہے.سیلز ٹیکس دینے والوں کی تعداد صرف ایک لاکھ ہے اس میں سے بھی کارپوریٹ ٹیکس دھندگان اور ودہولڈنگ ایجنٹس آدھا ٹیکس دیتے ہیں.فروخت کردہ اشیاء کو کم ظاہر کرنا یا بالکل ہی ظاہر نہ کرنا معمول بن گیا ہے.

ڈاکٹر طاہر القادری کل امریکہ میں سب سے بڑی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے


ایسوسی ایشن آف مسلمز آف نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام کل بروز اتوار امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑی میلاد کانفرنس منعقد کی جارہی ہے
 نیویارک کے ناسو کلوسیئم کمیونٹی ہال میں منعقد کی جانے والی میلاد کانفرنس سے عالم اسلام کی معروف علمی شخصیت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خطاب کریں گے.
نیویارک کے اس ملٹی پرپز ہال میں تیس ہزار افراد کی گنجائش ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق میلاد کانفرنس کےلیے اس کی تمام سیٹیں بک ہو چکی ہیں.
کانفرنس کا آغاز امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے ہو گا اور یہ شام چار بجے تک جاری رہی گی.تحریک منہاج القرآن کے ذرائع کے مطابق کانفرنس کی کاروائی  منہاج ڈاٹ ٹی وی کے ذریعےپاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجےبراہ راست دیکھی جاسکے گی

وزیر اعلی بلوچستان نے صوبے کی مجموعی صورتحال تسلی بخش قرار دے دی


وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رائیسانی نے کہا ہے کہ ان کے صوبے میں امن ہے اور صورتحال اتنی بھی خراب نہیں جتنی پیش کی جارہی ہے.

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری برانچ میں بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ چند خرابیوں کو چھوڑ کر بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے.نواب اسلم رائیسانی نےکہا کہ انہیں عدالت نے طلب نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی مرضی سے سپریم کورٹ حاضر ہوئے ہیں.

کرسٹن سٹیورٹ " سنووائٹ اینڈ ہنٹسمین پارٹ ٹو" میں کام کرنے کے لیے بھی بیتاب.


ہالی ووڈ فلم "سنو وائٹ اینڈ دی ہنٹسمین" جس کا شدت سے انتظار کیا جاہا تھا،آج ریلیز ہو رہی ہے تاہم اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ ابھی سے اس کے پارٹ ٹو میں کام کرنے کی متمنی نظر آتی ہیں.

بائیس سالہ اداکارہ نے اگر چہ فلم میں کوئی قابل ذکر کردار ادا نہیں کیا تھا تاہم پھر بھی ان کا کہنا ہے کہ ایک اور "سنووائٹ " میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں.سٹیورٹ نے کہا کہ وہ دل سے چاہتی ہیں کہ سنووائٹ کا پارٹ ٹو بنے اور وہ اس میں کام کریں.ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ فلم میں کام کرنے والے باقی سٹارز بھی ایسا ہی چاہیں گے کیونکہ فلم ہے ہی اتنی شاندار.کرسٹن سٹیورٹ نے کہا کہ "ٹول لائٹ ساگا" کے برعکس  سنووائٹ میں کام کے دوران انہیں کوئی دباؤ محسوس نہیں ہوا.انھوں نے کہا کہ وہ فالو اپ مویز کے لیے معاہدے نہیں کرتیں مگر انہیں اچھا لگے گا اگر سنووائٹ کا ایک اور پارٹ بھی ہو اور وہ اس میں کام کریں .

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 25 فیصد اضافے کی تجویز


مالی سال دو ہزار بارہ ،تیرہ کے لیے وفاقی بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہےجس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 25 جبکہ پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا جا رہاہے.

بجٹ تقریر کے مسودے کے مطابق رواں مالی سال کےد وران مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے زائد کرنسی نوٹس چھاپے گئے جس کی وجہ سے افراد زر کی شرح گیارہ سے ساڑھے گیارہ فیصد تک رہی.مسودے کے مطابق حکومت کھادوں پر 110 ارب،کھانے کی اشیاء پر 137 ارب روپے جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 135 ارب روپے کی سبسڈی دے گی.وزیر خزانہ کی تقریر میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے پچھلے چار سالوں میں بجلی کے صارفین کو ایک ارب روپے کی سبسڈی دی ہے.
.

کراچی میں تشدد کی لہر جاری،مزید تین افراد جان کی بازی ہار گیے

                  

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم موٹرسائکل سواروں کیجانب سے ایک کار پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں سوار تین افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی گیا ہے.
پولیس کے مطابق مسلح موٹر سائکل سواروں نے انو بھائی پارک کے قریب کار پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر تین افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ہے.ایس یس پی سینٹرل کے بقول مقتولین ایک شادی میں شرکت کےبعد گھر واپس آرہے تھے.پولیس نے مرنے والوں اور زخمی شخص کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا ہے.