Thursday, 6 December 2012

بم حملے میں افغان انٹیلی جینس سروس کے چیف اسداللہ خالد زخمی



افغان انٹیلی جینس سروس کے چیف اسداللہ خالد ایک بم حملے میں زخمی ہوگئے ہیں.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بم دھماکہ اس وقت ہوا جب اسداللہ خالد کابل میں واقع اپنے ریسٹ ہائوس میں مہمانوں سے ملاقات کر رہے تھے .ایک سنیئر افغان عہدے دار نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر خبر ایجنسی کو بتایا کہ بم دھماکہ جمعرات کی دوپہر ہوا جس میں افغان انٹیلی جینس ایجنسی کے سربراہ زخمی ہوگئے.زخمی ہونے کے بعد اسداللہ خالد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

Monday, 26 November 2012

کیریر کے آغاز میں عامر خان کی آنکھوں میں نہیں دیکھ سکتی تھی ،،،،رانی مکھر جی کا انکشاف




بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ رانی مکھر جی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کیریر کے آغاز میں عامر خان کی آنکھوں میں نہیں دیکھ پاتی تھیں.


  اپنے ایک گروپ انٹرویومیں رانی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سکول کے زمانے سے ہی عامر خان کی بہت بڑی فین تھیں اور جب انہیں عامر خان کے ساتھ پہلی فلم کا موقع ملاتو وہ خاصی نروس تھیں. رانی مکھر جی نے انکشاف کیاکہ وہ ایک طویل عرصے تک عامر خان کی آنکھوں میں دیکھنے سے کتراتی رہیں کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ کہیں وہ مسٹر پروفیکشنسٹ کی محبت میں نہ گرفتار ہوجائیں.انھوں نے مزید کہا کہ اب ایسا نہیں ہے اور وہ عامر خان کی آنکھوں میں دیکھ سکتی ہیں بلکہ جب تک عامر خان خود انہیں آنکھیں ہٹانے کا نہ کہیں وہ انہیں دیکھنے کا حوصلہ رکھتی ہیں.

Tuesday, 13 November 2012

ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ کریس گیل کے نام



ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کی  پہلی گیند پر چھکا تو معمولی بات ہے ،مگر ٹیسٹ میچ کی پہلی گیند کو بھی کوئی کھلاڑی بائونڈری سے باہر پھینک دے گا،ایسا آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا.

مگر اب یہ کارنامہ بھی سر انجام پا گیا ہے اور گیند کو چھ رنز کے لیے بائونڈری کے باہر پہنچانے والے کھلاڑی کوئی اور نہیں،ویسٹ انڈیز کے اوپنر کریس گیل ہیں...جی ہاں کریس گیل نے ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلہ دیش کے خلاف اننگز کی ابتدا کرتے ہوئے پہلی ہی گیند پر چھکا جڑدیا.گیل نے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے بنگلہ دیشی بائولر سہاگ غازی   کا ٹیسٹ کرکٹ میں کیا خوب کیا استقبال ،نہ صرف یہ کہ پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا بلکہ نوجوان بائولر کے ایک اوور میں  اٹھارہ رنز لوٹ لیے . مگر سہاگ غازی   نے بھی ہمت نہ ہاری اور 24 کے انفرادی سکور پر کریس گیل کو ٹھکانے لگا کر حساب برابر کردیا لیکن اس سے قبل کریس گیل ٹیسٹ میچ کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرچکے تھے.

Wednesday, 26 September 2012

بل بورڈ میگزین نے سال کی بہترین خاتون کا انتخاب کرلیا


بل بورڈ میگزین نے سال کی سب سے متاثر کن خاتون کے اعزاز کے لیے  پاپ سٹار کیٹی پیرے کا انتخاب کرلیا ہے.

میگزین کے ایڈیٹورئیل ڈائریکٹر  بل ورڈی  کے مطابق کیٹی پیرےکا شمار ہالی ووڈ کی متاثر کن شخصیات میں ہوتا ہے. بل ورڈی کا کہنا تھا کہ کیٹی پیرے کو فلمی دنیا میں آئے ابھی کچھ ہی عرصہ ہوا ہے تاہم وہ بڑے بڑے اعزازات کی مالک بن چکی ہیں. انھوں نے کہا کہ کیٹی نے مختصر عرصے میں جتنی کامیابیاں سمیٹیں وہ دیگر کئی ایک فنکاروں کے لیے اپنے پورے کیریر میں حسرت ہی رہی . بل ورڈی نے مزید کہا کہ کیٹی کی سال بھر کی  کامیابیوں کا جشن منانے اور  خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انہیں سال کی بہترین خاتون اداکارہ قرار دیا جارہا ہے. کیٹی پیرے کو اس اعزاز سے تیس ستمبر کو نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نوازا جائے گا

کسی کو بھی ایس ایم ایس کرنا آسان،سافٹ وئیر پاکستان پہنچ گیا



اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے موبائل فون سے ہونے والامیسج صرف آپ ہی کر سکتے ہیں تو یہ آپ کی خام خیالی ہے۔ یہ بات رونگٹے کھڑے کردینے کے لیے کافی ہے کہ آپ کے نمبر سے کوئی بھی میسج کسی بھی نمبر پر بھیجا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق  ایسے ہی ایک انتہائی خوفناک نیٹ ورک کا سراغ لگایا گیا  ہے جو اس وقت پاکستان میں انڈر ورلڈ کے ذریعے پھیل رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران انتہائی سنسنی خیز انکشافات ہوئے جن کے مطابق اب موبائل فونز کسی بھی وقت مالک کے علم میں آئے بغیر استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ یہ استعمال دہشت گردی سمیت اغواء اور دوسرے انتہائی سنگین جرائم میں ہوسکتا ہے اور اصل ملزم کی بجائے ایک ایسا شخص اس جرم میں پھنس سکتا ہے جس سے اس کا دور کا بھی تعلق نہ ہو۔ قانون نافذ کرنے والے اور اہم تحقیقاتی ادارے موبائل فونز کے ریکارڈ کو بنیاد بنا کر اصل ملزم تک پہنچ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے موبائل فون سم کوانتہائی حساس قرار دیکر اس کے اجراء کو انتہائی سخت اور واضح بنانے پر زور دیا ہے۔ موبائل فونز کے ذریعے اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا سراغ لگایا گیا۔ اس نئے انکشاف کے بعد موبائل فونز کے ذریعے بے گناہوں کو جرائم میں ملوث کرنا کس قدر آسان ہوگیا ہے اس کا اندازہ تو وہی لگا سکے گا جس کے نمبر سے آئندہ ایسا کوئی خوفناک میسج جائے گا اور وہ باقی زندگی بغیر جرم کے جیل میں گزارے گا۔ اس نئے نیٹ ورک سے کئے جانے والے پیغامات جس نمبر سے کئے جاتے ہیں ان کا ریکارڈ حاصل کرنا ممکن ہی نہیں۔


Monday, 24 September 2012

بلاول زرداری اور شادی شدہ خاتون وزیر خارجہ کے درمیان معاشقہ

پاکستان کی نوجوان اور شادی شدہ خاتون وزیر خارجہ جن کے حسن کے چرچے بھارتی ایوانوں میں تھرتھری پھیلاتے تھے اب انہوں نے پاکستان ایوان صدر میں بھی تھرتھری پھیلا دی ہے اور پاکستان صدر کے نوجوان بیٹے بلاول ذرداری بھی ان کے عشق میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ایک نیوز ویب سائٹ احوال ڈاٹ کام نے  غیر ملکی میگزین کے حوالے سے کہا ہے کہ اس  قضیے سے پاکستانی ایوانوں میں سخت کشیدگی اور سرد جنگ شروع ہوچکی ہے مگر حنا ربانی کھر اور بلاول زردداری اپنے معاشقے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ حنا ربانی کھر کی ایک بیٹی بھی ہے۔  بنگلہ دیشی جریدے بلیٹنز کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو تحائف بھیج رہے ہیں اور عیدے اور سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو تحائف اور پیغامات بھیج کر تجدید محبت کی گئی ہے۔صدر زرداری کو ایوان صدرمیں حنا ربانی کھر اور بلاول کی ایک رومانوی ملاقات کے دوران اس بات کا علم ہوا کہ دونوں کس حد تک نکل چکے ہیں اور اس کے بعد انہوں نے دونوں کے موبائل فونز کے ریکارڈ سے بھی ثبوت حاصل کئے جو رومانوی گفتگو پر مشتمل تھے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اس پر صدر زرداری نےمشتعل ہو کر حنا ربانی کھر کو ایوان صدر میں طلب کیا اور انہیں اپنے بیٹے سے دور رہنے کو کہا جس پر حنا ربانی کھرنے بھی غصے کا اظہار کیا اور انتہائی سخت لہجے میں کہا کہ وہ ان کی ذاتی زندگی سے دور رہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر صدر نے فورا ان کے معافی نہ مانگی تو وہ  وزارت اور پی پی کو چھوڑ دیں گی۔ جب یہ بات بلاول کے علم میں آئی تو اس نے بھی پی پی اور ملک چھوڑنے کی دھمکی دی جس پر صدر کو اندازہ ہوا کہ معاملہ کہاں تک پہنچ چکا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری نے رواں برس کے آخر میں  پارٹی اور ملک چھوڑنے کا پروگرام بنا رکھا ہے اور اسی عرصے میں حنا ربانی کھر کی جانب سے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ مین دعوی کیا گیا ہے کہ باپ اور بیٹے کے درمیان سرد جنگ گہری ہوتی جارہی ہے اور دوسری جانب حنا ربانی کھر نے بھی اپنے شوہر فیروز گلزار سے طلاق لینے کے لئے بات چیت شروع کردی ہے۔

پولیس والے کا عشق رسول صلی اللہ علییہ وآلہ وسلم

یہ بروز ہفتہ بائیس ستمبر اسلام آباد میں گستاخانہ فلم کے خلاف ہونے والی ایک ریلی کا منظر ہے..اس سے صرف ایک دن قبل جو کچھ ہوا پولیس والوں کے لیے ایک بھیانک خواب تھا مگر اس روز یہ پولیس والا خود بھی اپنے سینے پر نام محمد صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم سجائے احتجاج میں شریک ہے...ان بیچاروں کو یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر پھتروں سے لہو لہان کرنے والے دیکھیں کہ اس پولیس والے کا عشق ان سے کہیں بلند اور سچا ہے...باردیگر تحریک منہاج القرآن کے رفقاء کو مبارکباد .تحریک کے دوستوں نے بعد وزاں میڈیا کو بتایا کہ ان کی تیس سالہ تاریخ یہی ہے جس کا مظاہرہ 22 ستمبر کو اسلام آباد کے باسیوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا...