Wednesday, 26 September 2012

بل بورڈ میگزین نے سال کی بہترین خاتون کا انتخاب کرلیا


بل بورڈ میگزین نے سال کی سب سے متاثر کن خاتون کے اعزاز کے لیے  پاپ سٹار کیٹی پیرے کا انتخاب کرلیا ہے.

میگزین کے ایڈیٹورئیل ڈائریکٹر  بل ورڈی  کے مطابق کیٹی پیرےکا شمار ہالی ووڈ کی متاثر کن شخصیات میں ہوتا ہے. بل ورڈی کا کہنا تھا کہ کیٹی پیرے کو فلمی دنیا میں آئے ابھی کچھ ہی عرصہ ہوا ہے تاہم وہ بڑے بڑے اعزازات کی مالک بن چکی ہیں. انھوں نے کہا کہ کیٹی نے مختصر عرصے میں جتنی کامیابیاں سمیٹیں وہ دیگر کئی ایک فنکاروں کے لیے اپنے پورے کیریر میں حسرت ہی رہی . بل ورڈی نے مزید کہا کہ کیٹی کی سال بھر کی  کامیابیوں کا جشن منانے اور  خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انہیں سال کی بہترین خاتون اداکارہ قرار دیا جارہا ہے. کیٹی پیرے کو اس اعزاز سے تیس ستمبر کو نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نوازا جائے گا

کسی کو بھی ایس ایم ایس کرنا آسان،سافٹ وئیر پاکستان پہنچ گیا



اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے موبائل فون سے ہونے والامیسج صرف آپ ہی کر سکتے ہیں تو یہ آپ کی خام خیالی ہے۔ یہ بات رونگٹے کھڑے کردینے کے لیے کافی ہے کہ آپ کے نمبر سے کوئی بھی میسج کسی بھی نمبر پر بھیجا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق  ایسے ہی ایک انتہائی خوفناک نیٹ ورک کا سراغ لگایا گیا  ہے جو اس وقت پاکستان میں انڈر ورلڈ کے ذریعے پھیل رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران انتہائی سنسنی خیز انکشافات ہوئے جن کے مطابق اب موبائل فونز کسی بھی وقت مالک کے علم میں آئے بغیر استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ یہ استعمال دہشت گردی سمیت اغواء اور دوسرے انتہائی سنگین جرائم میں ہوسکتا ہے اور اصل ملزم کی بجائے ایک ایسا شخص اس جرم میں پھنس سکتا ہے جس سے اس کا دور کا بھی تعلق نہ ہو۔ قانون نافذ کرنے والے اور اہم تحقیقاتی ادارے موبائل فونز کے ریکارڈ کو بنیاد بنا کر اصل ملزم تک پہنچ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے موبائل فون سم کوانتہائی حساس قرار دیکر اس کے اجراء کو انتہائی سخت اور واضح بنانے پر زور دیا ہے۔ موبائل فونز کے ذریعے اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا سراغ لگایا گیا۔ اس نئے انکشاف کے بعد موبائل فونز کے ذریعے بے گناہوں کو جرائم میں ملوث کرنا کس قدر آسان ہوگیا ہے اس کا اندازہ تو وہی لگا سکے گا جس کے نمبر سے آئندہ ایسا کوئی خوفناک میسج جائے گا اور وہ باقی زندگی بغیر جرم کے جیل میں گزارے گا۔ اس نئے نیٹ ورک سے کئے جانے والے پیغامات جس نمبر سے کئے جاتے ہیں ان کا ریکارڈ حاصل کرنا ممکن ہی نہیں۔


Monday, 24 September 2012

بلاول زرداری اور شادی شدہ خاتون وزیر خارجہ کے درمیان معاشقہ

پاکستان کی نوجوان اور شادی شدہ خاتون وزیر خارجہ جن کے حسن کے چرچے بھارتی ایوانوں میں تھرتھری پھیلاتے تھے اب انہوں نے پاکستان ایوان صدر میں بھی تھرتھری پھیلا دی ہے اور پاکستان صدر کے نوجوان بیٹے بلاول ذرداری بھی ان کے عشق میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ایک نیوز ویب سائٹ احوال ڈاٹ کام نے  غیر ملکی میگزین کے حوالے سے کہا ہے کہ اس  قضیے سے پاکستانی ایوانوں میں سخت کشیدگی اور سرد جنگ شروع ہوچکی ہے مگر حنا ربانی کھر اور بلاول زردداری اپنے معاشقے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ حنا ربانی کھر کی ایک بیٹی بھی ہے۔  بنگلہ دیشی جریدے بلیٹنز کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو تحائف بھیج رہے ہیں اور عیدے اور سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو تحائف اور پیغامات بھیج کر تجدید محبت کی گئی ہے۔صدر زرداری کو ایوان صدرمیں حنا ربانی کھر اور بلاول کی ایک رومانوی ملاقات کے دوران اس بات کا علم ہوا کہ دونوں کس حد تک نکل چکے ہیں اور اس کے بعد انہوں نے دونوں کے موبائل فونز کے ریکارڈ سے بھی ثبوت حاصل کئے جو رومانوی گفتگو پر مشتمل تھے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اس پر صدر زرداری نےمشتعل ہو کر حنا ربانی کھر کو ایوان صدر میں طلب کیا اور انہیں اپنے بیٹے سے دور رہنے کو کہا جس پر حنا ربانی کھرنے بھی غصے کا اظہار کیا اور انتہائی سخت لہجے میں کہا کہ وہ ان کی ذاتی زندگی سے دور رہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر صدر نے فورا ان کے معافی نہ مانگی تو وہ  وزارت اور پی پی کو چھوڑ دیں گی۔ جب یہ بات بلاول کے علم میں آئی تو اس نے بھی پی پی اور ملک چھوڑنے کی دھمکی دی جس پر صدر کو اندازہ ہوا کہ معاملہ کہاں تک پہنچ چکا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری نے رواں برس کے آخر میں  پارٹی اور ملک چھوڑنے کا پروگرام بنا رکھا ہے اور اسی عرصے میں حنا ربانی کھر کی جانب سے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ مین دعوی کیا گیا ہے کہ باپ اور بیٹے کے درمیان سرد جنگ گہری ہوتی جارہی ہے اور دوسری جانب حنا ربانی کھر نے بھی اپنے شوہر فیروز گلزار سے طلاق لینے کے لئے بات چیت شروع کردی ہے۔

پولیس والے کا عشق رسول صلی اللہ علییہ وآلہ وسلم

یہ بروز ہفتہ بائیس ستمبر اسلام آباد میں گستاخانہ فلم کے خلاف ہونے والی ایک ریلی کا منظر ہے..اس سے صرف ایک دن قبل جو کچھ ہوا پولیس والوں کے لیے ایک بھیانک خواب تھا مگر اس روز یہ پولیس والا خود بھی اپنے سینے پر نام محمد صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم سجائے احتجاج میں شریک ہے...ان بیچاروں کو یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر پھتروں سے لہو لہان کرنے والے دیکھیں کہ اس پولیس والے کا عشق ان سے کہیں بلند اور سچا ہے...باردیگر تحریک منہاج القرآن کے رفقاء کو مبارکباد .تحریک کے دوستوں نے بعد وزاں میڈیا کو بتایا کہ ان کی تیس سالہ تاریخ یہی ہے جس کا مظاہرہ 22 ستمبر کو اسلام آباد کے باسیوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا...

زیبا بختیار نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کر لی

فلم اورٹی وی کی مشہور اداکارہ زیبا بختیارنے ایم کیوایم میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

اداکارہ زیبا بختیار نے کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زيرو پرپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کئی دوسرے اداکاربھی موجود تھے۔۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہپاکستان ميں تمام مذاہب، مسالک اورلساني و ثقافتي اکائيوں کو امن وسکون سے زندگي گزارنے  کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو روشن خيال اورقائد اعظم کي امنگوں کے مطابق بنانے کے لئے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

تحریک انصاف نے اپنی ہیلتھ پالیسی کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے پانچ نکات پر مشتمل  ہیلتھ پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  ملک بھر سے گھوسٹ ہیلتھ سینٹرز کو ختم کر یں گے.

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی ہیلتھ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نظام صحت میں اختیارات کو نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنائی جائیگی۔ پالیسی کے تحت متعدی اور غیر متعدی امراض کے بارے میں آ گاہی، سینی ٹیشن کا قومی پروگرام، اشیائے خوردونوش کے معیار کے لئے نیا قانون اور نئی ڈرگ پالیسی بنائی جائیگی۔ صحت کے شعبے کو با اختیار، تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ بورڈز کا قیام جبکہ اسپتالوں کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ بورڈ کے زیر انتظام کیا جائیگا۔ صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی کمی پوری کی جائیگی۔ جبکہ نرسنگ کونسل اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کو غیر سیاسی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

ڈاکٹرطاہر القادری کا گستاخانہ فلم بنانے والوں کے خلاف مقدمہ لڑنے کا اعلان


تحریک منہاج القرآن کے سربراہ اور معروف مذہبی سکالرشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گستاخانہ فلم بنانے والوں کے خلاف بطور وکیل مقدمہ لڑنے کا اعلان کردیا ہے.

تحریک منہاج القرآن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ  توہین آمیز فلم کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے.تحریک مہنہاج القرآن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت پاکستان ایسا کرتی ہے تو عالمی قوانین،انسانی حقوق کے چارٹر اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق وہ حکومت پاکستان کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی قوم اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے وکیل کے طور پر پیش ہونے کیلئے تیار ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی  کا ہنگامی اجلاس بلا کر متفقہ قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ  اور موثر ممالک پر دباؤ بڑھائیں کہ احترام مذاہب کیلئے قانون سازی کی جائے تا کہ اظہار رائے کی چھتری تلے توہین انبیاء کا مذموم عمل ہمیشہ کیلئے دم توڑ جائے.ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام آباد ،لاہور ،ملتان اور کراچی میں تحریک منہاج القرآن کی جانب سے گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن ریلیوں کے انعقاد پر تحریک کے کارکنوں اور قائدین کو مبارکباد پیش کی.انہوں نے کہا کہ یوم عشق رسول ﷺ کے دن ہونیوالی بدترین توڑ پھوڑ ،گھیراؤ جلاؤ چند مٹھی بھر شر پسندوں کی کارروائی تھی جسے کسی طور پر بھی پاکستانی قوم کا مجموعی رویہ قرار نہیں دیا جا سکتا.