Friday, 27 July 2012

رافیل نڈال نےویمبلڈن چیمئین راجر فیڈررکو حیرت زدہ کردیا



ویمبلڈن چیمئین راجرر فیڈر نے تسلیم کیا ہے کہ وہ رافیل نڈال کی جانب سے لندن اولیمپکس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر حیرت زدہ رہ گیے تھے.
نڈال نے چار سال قبل اولیمپکس ٹائٹل اپنے نام کیا تھا مگر اس مرتبہ دفاعی چیمئین نے گھٹنے کی تکلیف کے باعث ٹورنامنٹ میں نہ شرکت سے معذرت کر لی.اس کے ساتھ ہی ان کی فٹنس کے حوالے سے بھی نت نئے سوالات سامنے آگئے ہیں.ایک سوال یہ ہے کہ کیا آپ نڈال کھیل کے عالمی معیار کو برقرار رکھ پائیں گے یا نہیں تاہم راجرفیڈر کو امید ہے کہ اولیمکس چیمئین جلد ہی ایکشن میں نظر آئیں گے.اپنے تاثرات میں راجر فیڈر کا کہنا تھا دفاعی چیمئین کی اولیمپکس میں عدم شرکت خاصی حیران کن ہے اور یہ میگا ایونٹ کے لیے خاصا بڑا دھچکا ہے.انھو ں نے کہا کہ انھیں نہیں معلوم کے نڈال نے یہ فیصلہ واقعتاً گھنٹے کی تکلیف کے باعث کیا یا پھر وہ ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھے.

نیٹو سپلائی پر اہم ترین پاک امریکا معاہدے میں ڈرون حملوں کا ذکر گول



نیٹو سپلائی پر پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم ترین تحریری معاہدے سے ڈرون حملوں کا ذکر غائب ہے.

معاہدے کی دستاویزات کے مطابق پاکستان نیٹو سپلائی کے لیے اپنی زمین فراہم کرنے کے عوض کوئی فیس وصول نہیں کرئے گا.معاہدے کے مطابق نیٹو کنٹینرز اتحادی افواج کے لیے فوڈ آیٹمز ،تیل اور دیگر غیر فوجی سامان کی ترسیل پاکستان کے راستے کر سکیں گے تاہم اسلحہ لے کر جانے کی اجازت نہین ہوگی.ان کنٹینرز پر کوئی کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی اور نہ ہی پاکستان اس مد میں ٹرانزٹ فیس وصول کریے گا.دلچسب بات یہ ہے کہ سپلائی کی بندش سے قبل پاکستان نیٹو کنٹینرز پر 250 ڈالرز ٹرازٹ فیس وصول کررہا تھا،نئے معاہدے میں وہ بھی منہا کردی گئی ہے.اس کے علاوہ  معاہدے میںڈرون حملوں کے حوالے سے کوئی ذکر تک نہیں کیا گیا.

وزیر اعظم کی جانب سے سٹیل ملز کو پھر سے منافع بخش بنانے کا عزم




وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بیل آؤٹ پیکچ کے باجود سٹیل ملز کی اصلاح کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم ان کی  اسے دوبارہ سے منافع بخش ادارہ بنایا جائےگا.

پاکستان سٹیل ملز سے متعلق اسلام آباد میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے قومی ادارے کی نئی انتظامیہ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا.وزیر اعظم نے امید ظاہر کی ہے چئیرمین میجر(ر) محمد جاوید نے جس طرح چند سال قبل سٹیل ملز کو منافع بخش بنایا تھا ،وہ دوبارہ اسے ٹریک پرلے آئیں گے.اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے سٹیل ملز چیف نے بتایا کہ پہلے مرحلے پر مل کی پیداوار 55 فیصد کی جائے گی اور 2013 ء کے آخر تک اسے 80 فیصد پر لایا جائے گا.محمد جاوید نے بتایا کہ پیداوار کے لے مقامی لوہا استعمال ہوگا جس کی ذیادہ مقدار بلوچستان سے لائی جائے گی.

کرینہ کپور کا نوے سال کی عمر تک بالی ووڈ پر راج کرنے کا خواب


 جب سے بالی ووڈ میں یکے بعد دیگرے نئی اداکاراؤں نے قدم رکھا ہے کرینہ کپور کے کیریر کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں.

 اس وقت بھی نئی ہیروئین ودیا بالن او کرینہ کپور کے درمیان کانٹے کا مقابلہ چل رہا ہے.دونوں ایک کے بعد ایک  ہٹ فلم بالی ووڈ کو دے رہی ہیں .حال ہی میں ودیا بالن کی ہٹ فلم " ڈرٹی پکچر" نے انھیں شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا تو اب کرینہ پر بھی ایک ہٹ فلم ڈیو ہو گئی  ہے.اب فلم بینوں کے نظریں کرینہ کی نئی فلم ہیرئین پر لگی ہیں جس کا موازنہ "ڈرٹی پکچر"سے کیا جارہا ہے. تاہم خود  بے  بو   نے اس تاثرکی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہیروئین " ڈرٹی پکچر سے قطعاً مختلف فلم ہے اور دونوں کا موازنہ قرین انصاف نہ ہوگا. ویل ! 'ہیروئین " کی کامیابی کا اندازہ تو اس کی ریلیز کے بعد ہی ہوگا تاہم نئی اداکاراؤں کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرے کے باوجود کرینہ کپور اپنی جگہ چھوڑنے کو تیار نظر نہیں آتیں.حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہہ دیا کہ وہ 90 سال  کی بھی ہوگئیں تب بھی فلم انڈسٹری میں اپنا کام جاری رکھیں گی.بے بو کا کہنا تھا کہ نہ وہ کسی کی طرح کی ہو سکتی ہیں اور نہ ہی کوئی ان کی جگہ لے سکتا ہے.انھوں نے اپنا موازنہ اداکارہ زوہرا سیگل سے کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ 90 سال کی عمر تک کام کر سکتی ہیں تو وہ کرینہ کپور کیوں نہیں کرسکتی.